counter easy hit

یو اے ای نے 10 سال کے لیے ’گولڈن ویزے‘ کی منظوری دے دی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) متحدہ عرب امارات نے ڈاکٹریٹ اورانجینئرنگ سمیت 10 شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے گولڈن ویزے کی منظوری دیدی۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اتوار کو ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ مطلوبہ قواعد و ضوابط پورا کرنے والے افراد کو گولڈن ویزہ جاری کیا جائے گا۔ ڈاکٹریٹ کی سند رکھنے والے اور میڈیکل ڈاکٹرز گولڈن ویزے کے لیے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ، الیکٹریکل اور بائیوٹیکنالوجی انجینیئرز بھی گولڈ ویزہ حاصل کرسکیں گے۔ ان شعبوں کے علاوہ مصنوعی ذہانت میں خصوصی اسناد رکھنے والے، بڑے اعداد و شمار اور وبائیات کی ڈگریوں کے حامل افراد بھی گولڈن ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام کو اس لیے شروع کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی اور کامیابیوں کے عمل میں میں ٹیلنٹ ہمارے ساتھ موجود رہے۔ متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ہائی سکول کے ایسے طلبہ و طالبات جنہوں نے ملک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہو اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات جو 3.8 یا اس سے زیادہ کا جی پی اے رکھتے ہوں، بھی گولڈن ویزہ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ ان طلبہ و طالبات کی فیملیز بھی گولڈن ویزہ حاصل کر سکتی ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہائی اسکول کے ایسے طلبا و طالبات جنہوں نے ملک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہو اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات جو 3.8 یا اس سے زیادہ کا جی پی اے رکھتے ہوں وہ بھی گولڈن ویزا حاصل کرنے کے اہل ہیں، ان طلبا و طلابات کے اہلخانہ بھی گولڈن ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام اس لیے شروع کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی اور کامیابیوں کے عمل میں ٹیلنٹ ہمارے ساتھ موجود رہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website