counter easy hit

سعودیہ میں قید پاکستانیوں کو چھڑانے کیلئے ابرارالحق میدان میں آگئے، اعلیٰ سعودی حکام کیساتھ مذاکرات

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کےسلسلے میں تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ سفارتخانہ پاکستان جدہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ابرارالحق اپنے خصوصی دورہ کے دوران اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ پاکستانی قیدیوں کا معاملہ اٹھائیںگے۔ انھوں نے سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کا دورہ کیا اور سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ابرارالحق کی جانب سے ہلال احمر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ان کی رہائی اور فلاح و بہبود کے لئے ایمبیسی حکام سے گفتگو کی۔ ابرارالحق نے سفارت خانے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ واضح رہے کہ ابرارالحق بطور چیئرمین ہلال احمر پاکستان سعودی عرب میں قید پاکستانی افراد کی رہائی کے سلسلے میں دورے پر ہیں اور اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں.

CHAIRMAN, HILAL E AHMAR, PAKISTAN, IBRAR UL HAQ, VISITIN, SAUDI ARABIA, TO, GET, PAKISTANI, PRISONERS, BACK

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website