اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بلاول بھٹو صرف ایک سیٹ کیلئے احتجاج کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں کسی بھی قسم کا کوئی مینڈیٹ نہیں ملا،یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں ضمنی الیکشن کے بعد اگر ہم ایک سیٹ انہیں خیرات میں دیدیں تو پیپلز پارٹی کے پاس صرف تین سیٹیں رہ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو معلوم ہے کہ وہ گلگت بلتستان الیکشن میں ہار چکے ہیں اس لئے انہیں احتجاج کے لئے کوئی بہانہ چاہئے۔ زلفی بخاری نے گلگت بلتستان الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی ہار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کی سیاست کو اس نہج پر لے آئی ہیں کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں انہیں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے