اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان کا امن و خوشحالی جمہوریت و جمہوری اقدار کے عزم سے منسلک ہے جبکہ پاکستان کاامن اورخوشحالی جمہوریت اوراس کی اقدارسےجڑی ہے۔یہ بات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے دورے کے موقع پر نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔آرمی چیف نے اسکول آف انفنٹری کا بھی دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو نئے تربیتی ماڈیولزاورآن لائن نظام پربھی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسکول آف انفنٹری دورے میں آرمی چیف نے کہا کہ فیکلٹی اور طلبہ جدید جنگوں رحجانات کے مطابق خود کو ڈھال لیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کوئٹہ پہنچنے پر کورکمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمدوسیم اشرف نےان کا ستقبال کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کےاقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ورک شاپ کا مقصد شرکا کو قومی سیکیورٹی،بروقت فیصلوں اوردیگرعناصر سے آگاہ کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و استحکام پاکستان کی خوشحالی کے لئے اہم ہے۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا امن و خوشحالی جمہوریت و جمہوری اقدار کے عزم سے منسلک ہے جبکہ پاکستان کاامن اورخوشحالی جمہوریت اوراس کی اقدارسےجڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں کی سماجی، اقتصادی ترقی کے لیے پاک فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کردار ادا کر رہے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پورے صوبے کے اندر موثر سیکیورٹی کا نظام عمل میں لایا گیا ہے، کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کا بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر مثبت اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی بلوچستان میں دہشتگردی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔