counter easy hit

مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلےمیں چار مزید نہتےکشمیری شہید، وزارت خارجہ کی مذمت

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے چار نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کا اقدام عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے قابض بھارتی فوج کی طرف سے چار نہتے کشمیریوں کے جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے جموں شہر کے باہران کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ گذشتہ ایک برس میں بھارتی قابض افواج نے جعلی مقابلوں،خودساختہ گھیراؤ اور تلاشی آپریشنوں میں 300 سے زائد نہتے کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج زہریلے ہندوتواء نظریہ کے تحت آر ایس ایس اور بی جے پی مل کر منظم انداز میں کشمیری نوجوانوں نشانہ بنا رہی ہیں۔ ان کشمیریوں کا قتل عام عالمی انسانی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ان کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل عام،دوران حراست تشدد،جبری گمشدگیوں کے ذریعہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ،پبلک سیفٹی ایکٹ اور ان لاء فل ایکٹیویٹیز ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہتے کشمیریوں بالخصوص ان چار کشمیریوں کے قتل عام کی فوری اور شفاف عدالتی تحقیقات پر زور دیتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بھارت کوانسانیت کے خلاف سنگین جرائم کے حوالے سے کٹہرے میں لانے کے لیے دباؤ ڈالے۔

Foreign, Office, CONDEMNS, FOUR, KASHMIRIS, KILLING, IN, JAMMU & KASHMIR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website