counter easy hit

امریکی صدارتی انتخابات،آخری ریاست کا نتیجہ بھی آگیا، جوبائیڈن اور ٹرمپ میں سے کس نے کامیابی حاصل کی؟

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی صدارتی انتخابات 2020 کے تمام نتائج مکمل ہوگئے، جس کے مطابق ریاست جارجیا میں ڈیموکریٹک پارٹی نے 25 برس بعد کامیابی حاصل کی ہے۔ صدارتی انتخابات کے آخری نتیجے کے مطابق ریاست جارجیا سے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کامیاب قرار پائے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق الیکشن حکام نے جارجیا کے نتیجے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کے مقابلے میں 12 ہزار زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔جارجیا میں کامیابی کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹ میں مزید 16 ووٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹ کی کُل تعداد 306 ہو گئی ہے جب کہ اُن کے مدِ مقابل صدر ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔دوسری جانب صدر ٹرمپ انتخابات میں مسلسل دھاندلی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ جارجیا کے انتخابی نتائج پر بھی انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جارجیا کی مختلف کاؤنٹیز میں ہزاروں ایسے ووٹ ملے ہیں جنہیں گنا نہیں گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد جارجیا کے نتائج ری پبلکن کے حق میں آ جائیں گے۔ادھر جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات، انتخابات میں شکست تسلیم نہ کرنے اور انتقالِ اقتدار کے لیے ان سے تعاون نہ کرنے کے عمل کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

US, PRESIDENT, DONALD TRUMP, FIRED, SECRETARY DEFENSE, AFTER, DEFEAT, IN, ELECTIONS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website