counter easy hit

دنیا کی طویل مدت کیلئے حکمرانی کرنےو الی ملکہ الزبتھ کی شادی کی 73ویں سالگرہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) دنیا میں سب سے طویل مدت کیلئے حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ نے شادی کی 73ویں سالگرہ منائی۔ برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ اور ان کے شوہر پرنس فلپ نے جمعے کے روز اپنی شادی کی 73ویں سالگرہ منائی تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے شاہی خاندان کے ديگر ارکان تقريب میں شریک نہ ہو سکے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق 94 سالہ ملکہ الزبیتھ اور 99 سالہ پرنس فلپ کی شادی دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے صرف دو برس بعد 20 نومبر سن 1947 کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی تھی۔ بيس نومبر کو شادی کی سالگرہ کے موقع پر شاہی محل بکنگھم پیلیس کی جانب سے ایک تصویر جاری کی گئی جس میں ملکہ اپنے شوہر کے ساتھ مسکراتی ہوئی ان کارڈز کو دیکھ رہی ہیں جو ان کے پڑپوتے اور پڑپوتیوں شہزادہ جارج، شہزادی شارلوٹ اور شہزادہ لوئیس نے انہيں بھیجے ہیں۔ یہ تصویر ونڈسر محل میں اتاری گئی، جو مغربی لندن میں ملکہ الزبیتھ کی رہائش گاہ ہے اور جہاں یہ شاہی جوڑا لاک ڈاؤن کے دوران قیام پذير ہے۔ ملکہ الزبیتھ اس موقع پر ہیرے اور جواہرات سے مزین وہی زیورات پہنی ہوئی تھیں، جو انہوں نے اپنی شادی کے ابتدائی دنوں میں اور اپنے ہنی مون کے پہلے حصے کے دوران جنوبی انگلینڈ کے بروڈلینڈز میں تصویریں بنواتے وقت پہنے ہوئے تھے۔

ان دونوں کی پہلی ملاقات فلپ کی کزن یونان کی شہزادی میرینا کی الزبیتھ کے چچا ڈیوک آف کینٹ سے سن 1934 میں شادی کے دوران ہوئی تھی۔

73rd, marriage, anniversary, of, Queen Elizabeth, and, Prince, Philip

فلپ کو اپنی مستقبل کی اہلیہ میں پہلی مرتبہ اس وقت دلچسپی پيدا ہوئی، جب وہ 13برس کی تھيں اور اپنے والدین کے ساتھ ڈارٹماؤتھ میں برطانیہ کے رائل نیول کالج گئی تھیں۔ وہاں فلپ کیڈٹ کے طور پر زیر تربیت تھے۔

شاہی امور پر نگاہ رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ الزبیتھ اور فلپ کی زندگی میں بھی ایک عام شادی شدہ جوڑے کی طرح بہت سے اتار چڑھاؤ آئے لیکن انہوں نے اپنے چار میں سے تین بچوں کی شادی شدہ زندگیوں میں کسی طرح کی مداخلت کرنے سے گریز کیا۔ ان تینوں کی شادیوں کا اختتام طلاق پر ہوا۔ جس میں سب سے زیادہ نمایاں ان کے سب سے بڑے بیٹے پرنس چارلس اور ان کی آنجہانی اہلیہ شہزادی ڈیانا کے تعلقات کا افسوس ناک انجام ہے۔

سن 1997میں اپنی شادی کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ملکہ الزبیتھ نے اپنے شوہر کے بارے میں کہا تھا، ”وہ نہایت سادہ ہیں اور ان تمام برسوں میں انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور میری طاقت بنے رہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website