counter easy hit

اسلام کی عزت کرتے ہیں، فرانس نے مذموم حرکات سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا، فرانسیسی وزیر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرانس کی حکومت کی طرف سے آزادی اظہار کے نام پر گستاخانہ خاکوں کی سرپرستی کیخلاف پاکستان سمیت اسلامی دنیا کی طرف سے سخت رد عمل کے طور پر فرانس اورفرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کے بعد فرانس کی حکومت نے مذموم عمل سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا۔ فرانس کے وزیرخارجہ جان ایف جوڈریان نے مصر کی جامعۃ الازھر کے مفتی اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے رابطہ کر کے فرانس کے موقف کی وضاحت کی ہے۔ عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف العثمین سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف جوڈریان کا کہنا تھا کہ ہم او آئی سی کے ساتھ تعاون اور مکالمے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔سیکرٹری جنرل او آئی سی نے اس موقع پر کہا کہ مذہبی ہستیوں کی توہین کا اظہار رائے کی آزادی سے تعلق نہیں ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے متعلق او آئی سی کا موقف غیر متزلزل ہے۔ واضح رہے کہ اسلام مخالف مواد نشر کرنے پر اسلامی ممالک میں فرانس کے خلاف شدید غم و غصے کی لہر ہے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا گیا تھا۔ قطر، کویت اور اردن نے کی مارکیٹوں سے فرانسیسی مصنوعات ہٹا لی گئی تھیں اور متحدہ عرب امارات میں فرانسیسی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

WE, RESPECT, ISLAM, SAYS, FOREIGN, MINISTER, OF, FRANCE

شام میں مظاہرین نے فرانسیسی صدر میکرون کی تصاویر کو آگ لگائی گئی۔ سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ فرنچ پروڈکٹس‘ اور’بائیکاٹ فرانس‘ کے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کرتے رہے۔

کویت میں پرچون فروشوں نے فرانسیسی مصنوعات کا اجتماعی بائیکاٹ کردیا اور انہوں نے اپنی دکانوں اور سپراسٹورز سے فرانسیسی اشیاء ہٹا دی ہیں۔ کویت کے مرکزی شماریات بیورو کے مطابق 2019 میں فرانس سے ساڑھے 25 کروڑ دینار (83کروڑ 47 لاکھ ڈالر) مالیت کی مختلف اشیا درآمد کی تھیں۔ 2020 کی پہلی ششماہی میں کویت نے فرانس سے آٹھ کروڑ 36 لاکھ دینار مالیت کی مصنوعات درآمد کی ہیںخلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور فرانس میں کویتی مشن نے ایمانوئل میکرون کے اسلام سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ فرانسیسی صدر میکروں کے اسلام مخالف بیانات پر ترک صدر طیب اردوان برہم ہوگئے اور انہوں نے فرانسیسی صدر میکروں کو دماغی معائنے کا مشورہ دیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website