اسلام آباد(ایس ایم حسنین)متحدہ عرب امارات میں پاکستانی افرادی قوت کو ویزہ کے حالیہ مسائل متحدہ عرب امارات میں نوکریوں کے خاتمے کی وجہ سے تمام ممالک کیلئے پالیسی سلو ڈائون ہے۔ یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں کافی نوکریاں ختم ہوئی ہیں جس کے بعد متحدہ عرب امارات کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ ملک میں موجود باہر سے آنیوالوں کو پہلے ملازمتیں فراہم کی جائیں گی لہذا انہوں نے باہر سے افرادی قوت منگوانے کا سلسلہ تھوڑا سلو کر دیا ہے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ ملک کے اندر موجود باہر کے ممالک کو افراد کو پہلے ملازمتیں فراہم کی جائیں ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ یواے ای نے پالیسی صرف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ تمام ممالک کے لیے اپنائی ہے، کورونا وباءکے دوران بھی یوے ای کیلئے ہماری لیبر کا اضافہ ہوا ہے اس بات کی تصدیق یو اے ای کی وزارت محنت و افرادی قوت نے بھی کی ہے