counter easy hit

ایرانی جوہری سائنسدان کا قتل، اقوام متحدہ کی ایران سے تحمل کی اپیل

نیویارک: اقوام متحدہ نے ایرانی سائنسدان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ایران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے جوہری سائنسدان کے قتل کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورت حال پیدا ہو گئی ہے جس کے بعد اقوام متحدہ نے ایران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ ترجمان اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جس سے خطے میں کشیدگی بڑھے۔ گزشتہ روز ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ سینیئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کی موت کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ ایران جلد بازی میں جوابی کارروائی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔

ایرانی صدار نے اسرائیل پر حملے کا براہِ راست الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے تمام دشمن اچھی طرح جان لیں کہ ایرانی قوم اور ملکی حکام اتنے بہادر ہیں کہ وہ اس مجرمانہ فعل کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم اتنی دانشمند ہے کہ وہ اس جال میں نہیں آئے گی، مناسب وقت پر اس جرم کا جواب دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ایرانی میڈیا کے مطابق محسن فخری زادہ پر تہران کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ اور ان کے ایک ساتھی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ محسن فخری کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محسن فخری زادہ ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ تھے اور وہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام چلا رہے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website