counter easy hit

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارت اسلامی تعاون تنظیم کی قرارداد میں ظاہر کی جانے والی عالمی برادری کی تشویش پر اعتراض کی بجائے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بند کرے۔ وزارت خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے اعلامیے پر بھارتی اعتراض کو غیرمنطقی قرار دیا ہے اور اسے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے تنازع جموں وکشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 47ویں اجلاس کی قرارداد سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے غیرمنطقی بیان کو مسترد کر دیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے ترجمان زاہدحفیظ چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود عالمی طور پر مسلمہ قدیم ترین تنازعات میں سے ایک ہےانہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور پاکستان کشمیریوں اور عالمی برادری کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد سے راہ فرار اختیار کرنے کے باعث یہ تنازع تا حال حل طلب ہے۔ ترجمان نے کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم کی قراردادبھارت کے اس غیر قانونی اور غیر منطقی موقف کی تردید ہے کہ جموں وکشمیر اس کا داخلی معاملہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website