اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مسئلہ کشمیر پر کویت کی جانب سے پاکستانی موقف کی حمایت کو سراہتے ہیں۔ یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت کے سفیر نصر المطہری سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے آج وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ملکوں میں زراعت ، فوڈ سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے بہترین سیاسی تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کا خواہاں ہے۔ کویت کےسفیر نصرالمطہری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت، غذائی تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے شاندار مواقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ان مواقع سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔