اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان اور سوڈان کے درمیان مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے میسر مواقعوں کے پیش نظر دوطرفتہ تعلقات کے فروغ کیلئے کاوشیں تیز کی جائیں۔ یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سوڈان میں تعینات پاکستانی سفیر سرفراز احمد سپرا سے ملاقات میں کہی جنھوں نے وزارت خارجہ میں جمعۃ المبارک کو ان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سفیر سرفراز احمد سپرا نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت اور کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر ہم نے انگیج افریقہ پالیسی کے پیش نظر سوڈان سمیت بہت سے افریقی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور سوڈان کے مابین دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے میسر مواقعوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر خارجہ نے سوڈان میں تعینات پاکستانی سفیر کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ سوڈان میں پاکستانی سفیر سرفراز احمد سپرا نے پاکستان کی سفارتی ترجیحات بالخصوص ’انگیج افریقہ پالیسی‘کے حوالے سے خصوصی ہدایات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
Pakistan's Ambassador to Sudan Sarfraz Ahmad Sipra calls on Foreign Minister @SMQureshiPTI in Islamabad @MoIB_Official @PTIofficial @TeamSMQ @ForeignOfficePk https://t.co/NRLoNRG30u pic.twitter.com/hzr7yd8T9u
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) December 4, 2020