اسلام آباد(ایس ایم حسنین)سی پیک منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے حکومتی شخصیات کی طرف سے سی پیک نمائندگان کے ساتھ ملاقات لائق تحسین ہے۔ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کی طرف سے جاری سی پیک منصوبوں پر کام کا جائزہ لینے کیلئے نمائندگان کے ساتھ ملاقات لائق تحسین ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ چینی کمپنیاں دونوں ممالک کے حکومتوں کی راہنمائی میں اگلے فیز میں جانے کیلئے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر نے چینی سفارتخانے کے بیان کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں عظیم قومیں پاکستان اور چین سی پیک کو مزید مضبوط کرنے کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گی۔ انھوں نے کہا کہ دونوں اقوام کی مشترکہ خوشحالی کیلئے سی پیک کی بلند سطح تک کام جاری رکھا جائیگا۔ اسد عمر نے کہا کہ جیسا کہ میں نے میٹنگ میں کہا ہے میں سی پیک منصوبوں کے حوالے سے تمام حل طلب مسائل کے جائزے کیلئے ذاتی طور پر مزید 4 میٹنگز میں شریک رہونگا۔ انھوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کوئلے سے گیس اور کوئلے سے مائع منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کے وفود کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے توانائی کے وسیع ذخائر کو کھولنے کا موقع ملے گا اور پاکستان میں توانائی کے شعبے کے تحفظ اور اس کی ترقی میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے پالیسی فریم ورک تیار کیا جارہا ہے۔
The Embassy highly appreciated @Asad_Umar
and @AsimSBajwa met representatives from CPEC projects to discuss ways forward. The Chinese companies are committed to the new phase of CPEC cooperation under guidance of two governments.
@Asad_Umar 3h The great nations of Pakistan & China will work together to strengthen CPEC to take it to a higher level for mutual prosperity of both nations. As i had said in this meeting, I will personally hold 4 meetings in next fortnight to address all outstanding issues of CPEC projects
Held a meeting yesterday with all the companies working on coal to gas & coal to liquid projects. Induction of this new technology will unlock vast local energy reserves and go a long way in enhancing energy security of Pakistan. Policy framework for this purpose being developed