اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سلام بانی پاکستان کی عظیم الشان روح پر، اسلام آباد میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے 144ویں یوم پیدائش پر انھیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ سید حسینی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر پاکستان کے ملت عزیز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انھوں نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو فارسی میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ سلام ہے عظیم الشان روح پر، پاکستان کے عظیم رہبر محمد علی جناح پر، #ایران_پاکستان دوستی زنده باد
سلام ہے کہ عظیم الشان روح پر
پاکستان کا سپریم لیڈر
زما درود بر آن روح پرفتوح بزرگ
جناح رهبر والاتبار پاکستان
#ایران_پاکستان دوستی زنده باد
ایرانی سفیر محمد علی حسینی کا خراج تحسین
قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر پاکستان کے ملت عزیز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کے بارے میں فارسی کا یہ شعر آپ کی نظر کرتا ہوں:
زما درود بر آن روح پرفتوح بزرگ
جناح رهبر والاتبار پاکستان
#ایران_پاکستان دوستی زنده باد#Quaid_e_Azam#QuaideAzam#25December pic.twitter.com/KmVSTzkZj1— Seyed Mohammad Ali Hosseini (@HossainiSma) December 24, 2020