اسلام آباد(ایس ایم حسنین) یوم قائد اعظم ؒ کے پرمسرت موقع پر ہم سب کیلئے عظیم قائد کے الفاظ کو یاددہانی کے طور پر دہرایا جانا چاہیے ، پوری قوم کیلئے میرا پیغام امید، عزم و حوصلہ اور اعتماد کا ہے۔ یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے 144ویں یوم ولادت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم قائداعظم کے یوم پیدائش کے پرمسرت موقع پر ان کے الفاظ پر مل کر غور کرتے ہیں خصوصاً عالمی وباء کے ان آزمائشی اوقات میں ان کے الفاظ ہم سب کے لئے ایک یاد دہانی کا کام کریں۔ ہمت اور اعتماد۔ ‘ پاکستان زندہ باد!
Today, as we reflect on on the auspicious occasion of the birth anniversary of Quaid-e-Azam, let his words serve as a reminder to us all, during these trying times of global pandemic: ‘My message to you all is of hope, courage and confidence.’
Pakistan Zindabad!