اسلام آباد(ایس ایم حسنین)وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کیخلاف دورہ اسرائیل کے حوالہ سے جھوٹی خبر پر برطانوی ویب سائٹ نے معذرت کر لی۔ مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ کے ڈائریکٹر نے زلفی بخاری کی قانونی ٹیم کو خط میں خبر کے حقائق کے منافی ہونے کا اعتراف کرلیا، زلفی بخاری کی فیک نیوز نشر کرنے والوں کے خلاف قانونی چاری جوئی کے اقدام کے بعد ویب سائیٹ نے کہا ہے کہ وہ زلفی بخاری سے متعلق خبر نشر کرنے پر تحریری معذرت کریں گے۔ ترجمان وزارت اوورسیز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نواز برطانوی ویب سائٹ نے جھوٹی خبر کے تمام لنکس ہٹا دیئے اور زلفی بخاری سے متعلق بے بنیاد خبر نشر کرنے پر معذرت کر لی،