counter easy hit

عمان کا 29 دسمبر سے زمینی، فضائی اور سمندری راستے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) عرب ریاست عمان نے کرسمس کے فوری بعد 29 دسمبر سے اپنی زمینی ، فضائی اور سمندری سرحدیں بین الاقوامی آمدورفت کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔ سلطنت عمان کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر یہ اطلاع دی گئی ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک سے آنے والوں کے لیے سفر سے 72 گھنٹے قبل کیا جانے والا کووڈ کا منفی ٹیسٹ ضروری ہو گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ کسی بھی ایئرپورٹ پر پہنچنے کی صورت میں کیا جائے گا. عمان نے کورونا کی نئی قسم سے بچنے کے لیے پچھلے ہفتے ہی اپنی سرحدیں بند کی تھیں۔ کووڈ 19 سپریم کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہوائی اور سمندری سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ دوسرے ممالک میں وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ وائرس کی نئی شکل کی طبی وجوہات وہی ہیں جو پچھلے کی ہیں تاہم یہ ستر گنا زیادہ متعدی ہے۔ اس کی نشاندہی یو کے اور دیگر یورپی ممالک سمیت آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ میں ہوئی۔
اس حوالے سے اتوار کو برطانوی وزیر صحت کا کہنا تھا ’یہ قابو سے باہر ہو گیا ہے‘ وائرس کی نئی شکل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ، برطانیہ اور چین میں کورونا کی ویکسین تیار کر لی گئی اور یہ امید پیدا ہو گئی تھی کہ عالمی وبا کو شکست دے دی جائے گی۔
اب برطانیہ کے ڈاکٹر اس پر تحقیق کر رہے ہیں کہ یہ ویکسین کے خلاف مزاحم ہے یا نہیں، تاہم اس کا حتمی جواب کم سے کم دو ہفتے بعد سامنے آئے گا۔

OMAN, OPENS, ITS, AIR, AND, LAND, WATERS, FOR, ITNERNATIONAL, ARRIVALS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website