اسلام آباد(ایس ایم حسنین)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کے ہمراہ اسلام آباد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک نوجوان کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔ زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اسامہ ستی کے والد سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ، جس میں ان کا کہناتھا کہ تمام محکمے عوامی خدمت کیلئے ہیں اور یہ عوام کوجواب دہ ہیں، اختیارات کا ناجائز استعمال ہرگز قابل قبول نہیں ہے، اسامہ کی انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کیلئے کاوشوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ وفاقی وزرا نے اسامہ کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا اور اہلخانہ کو انصاف فراہمی کی یقین دہانی کرائی،زلفی بخاری نے کہاکہ میں اورشہریاربھائی وزیراعظم کے حکم پر آپ کے پاس آئے ،اسامہ ستی کو انصاف ضرور ملے گا۔
Met Usama Satti’s family today upon PM @ImranKhanPTI’s instructions and assured them of complete transparent investigation & results.
Usama’s services for ISF will not go in vain.
All depts meant for public service are answerable to people, no misuse of authority is acceptable. pic.twitter.com/t27NnPAEQf