counter easy hit

زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات ، افغان حکومت طالبان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات .باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال.ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت پر بھی بات چیت .

فریقین کا علاقائی امن و استحکام کے مشترکہ ہدف کے حصول کے عزم کا اعادہ .زلمے خلیل زاد نے خطے خصوصاً افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل نے ملاقات کی ، جی ایچ کیو میں ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال بالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے امن و استحکام کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا، دونوں جانب سے مختلف سطح پر فروغ امن کے لیے رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی آرمی چیف اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی تھی جس میں افغانستان میں امن عمل پر پیش رفت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، دوسری جانب زلمے خلیل زاد کی خطے میں فروغ امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website