counter easy hit

سعودی وزیرخارجہ کا کویت، عمان اور انڈین ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کویت، عمان اور بھارتی وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں خطے میں تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ اورکویت، عمان اور انڈیا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے کویتی وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد بن ناصر المحمد الصباح سے رابطہ کیا ہے۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر گفتگو کی ہے۔ اسی طرح سعودی وزیر خارجہ سے عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے رابطہ کیا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دریں اچنا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انڈین ہم منصب جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ہے۔

SAUDI FM, FAISAL BIN FARHAN, CONTANTCS, FOREIGN, MINISTERS, OF, KUWAIT, OMAN, AND, INDIA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website