اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نے منگل کے روز سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے ان کے دفتر میں
ملاقات کی ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پرسعودی
عرب اور پاکستان کے درمیان تعاون کی راہوں خصوصا دفاعی شعبوں میں تعاون کے طور طریقوں کا جائزہ لیا گیا. سعودی وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی اور عسکری تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت بھی زیر بحث آئی جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر جنرل فیاض اور ایڈمرل محمد امجد خان نے ایک دوسرے کو یادگاری تحائف پیش کیے۔ سعودی بحریہ کے کمانڈر لیفٹننٹ فہد الغفیلی بھی موجود تھے۔ سعودی بحریہ کے کمانڈر فہد الغفیلی سے بھی پاکستانی بحریہ کے سربراہ اور ہمراہ آئے وفد نے الگ سے بھی ملاقات کی ہے۔ فہد الغفیلی نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کے رشتوں کے حوالے سے خیالات کا اظہار بھی کیا