رپورٹ , اصغرعلی مبارک سے ۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور ٹی ٹونٹی میچز ھار دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے بارباڈوس پہنچ گئی ھے جہاں پاکستانی ٹیم کی آمد کے پر کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان میں موجود ٹیسٹ ٹیم کے 11 کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس جائیں گے اور تمام 11 کھلاڑیوں کی آئسولیشن کل سے شروع ہوگی۔قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے جبکہ کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ 23 جولائی سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان ٹی 20 بلے بازوں کی فہرست میں بدستور پہلے اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں ترقی پاتے ہوئے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہو گئے ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں ابتدائی 10 کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔بولنگ کے شعبے میں پہلا نمبر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر افغانستان کے مجیب الرحمان اور انگلینڈ کے کرس ووکس تیسرے نمبر پر ہیں۔
بولنگ میں قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 4 درجے ترقی پاکر 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔5 ٹی ٹوئنٹی میچز دو وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جا ئیں گے، ٹی ٹوئنٹی میچز 27 اور 28 جولائی کو بار باڈوس جب کہ 31 جو لائی ، یکم اگست اور تین اگست کو گیانا میں کھیلے جائیں گے ۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل دو روزہ پریکٹس میچ 6 اگست سے گیانا میں ہوگا ، جمیکا میں پہلا ٹیسٹ 12 اور دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع ہو گا۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ان کا کہنا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے ایک ٹیسٹ کی بجائے مزید 2 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل کر لیے گئے ہیں اور اس پر دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے، ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ٹیم کے ایکشن پیک سیزن کا حصہ ہے ۔