اسلام آباد، مجسٹریٹ اسلام اباد قیصر کیانی کا گرانفرشوں منافع خوروں کے خلاف گرینڈ اپریشن،تین گرفتار ڈپٹی کمشنر اسلام اباد کی ہدایت پر اسلام اباد بھر میں ناجاٸزمنافع خوروں، مضرصحت اشیاء فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرنے کیساتھ جرمانے بھی کیے جارہے ہیں صارفین سبزی فروثس دیگر اشیاء کی خریداری کے وقت دکاندار سے سرکاری ریٹ لسٹ طلب کرے اور اسکے مطابق خریداری کرے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام اباد عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایات پر مجسٹریٹ قیصر کیانی نے گذشتہ روز ناجاٸز منافع خوروں گرانفرشوں مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے اور ڈپٹی کمشنر أفس سے جاری سرکاری ریٹس لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارواٸیاں کی اور تین کو گرفتار کرکے متعدد دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے بھی کیے گٸے اس موقع پر مجسٹریٹ قیصر کیانی نے واضح کیاکہ ڈپٹی کمشنر صاحب کی واضح ہدایت ہیں کہ ان معاشی حالات مہنگاٸی کے دور میں اہلیان اسلام آباد کو ریلیف فراہم کیا جاٸے مہنگاٸی کے بوجھ تلے پسی عوام کو گرانفرشوں سے نجات دلاٸی جاٸے گٸ عوام سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کرے انہوں ناجاٸز منافع خوروں کو بھی وارننگ دی کہ سرکاری ریٹ لسٹ دکانوں کے سامنے لگاکررکھے اور ناجاٸز منافع خوری سے باز اجاٸے ورنہ جیل کیساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی کیے جارہے ہیں اور انکی دکانیں بھی سیل کی جارہی ہے تاجر برادری ازخود رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں عوام کو ریلیف فراہم کرے سرکاری ریٹس لسٹ کے مطابق اشیأء خوردونوش فروخت کرے