ریاض (یس ڈیسک) سعودی عرب میں او آئی سی کے سیکٹریریٹ میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل اور او آئی سی کے تعاون سے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے تصویری نمائش اور سییمنار کا اہتمام کیا گیا۔
نمائش میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی اور او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے مقبوضہ جموں کشمیر عبد اللہ العالم سمیت متعدد ممالک کے سفیروں اور سعودی عرب کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے او آئی سی سیکرٹیری جنرل نے کہا کہ او آئی سی کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر صرف دو ممالک کا مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل ہونا چاہیے۔