کراچی (یس ڈیسک) گلستان جوہر میں سوئم امام حسین کا مرکزی جلوس راڈو اسٹاپ کے قریب واقع امام بارگاہ صاحب الزمان سے بر آمد ہوا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
جلوس کی سیکورٹی پر پولیس کے ساڑھے سات سو اہلکار اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی دو ٹیمیں تعینات تھیں۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جوہر موڑ پر امام بارگاہ آخر الزمان میں اختتام پزیر ہوا۔
جلوس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جلوس کے راستوں پر آنے والی تمام سڑکوں کو سیل کر دیا گیا تھا۔