ملتان (یس ڈیسک) شاہ محمود قریشی کے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی نے شاہ محمود کو گدی نشینی سے علیحدہ کرنے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ حضرت بہاؤ الدین ذکریا کی گدی شاہ محمود قریشی کے پاس دین کا پرچار کرنے کیلئے ہے۔
عمران خان کے پرچار کیلئے نہیں مرید حسین قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ کے زائرین کے کہنے پر شاہ محمود قریشی کو گدی نشینی سے ہٹایا گیا ہے۔
جماعت غوثیہ سے پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں اور دھرنوں کے لئے ہر ماہ 50 لاکھ روپے اکٹھا کیا جا رہا ہے۔