لاہور (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے چار دسمبر کو لاہور بند کرنے اور سولہ دسمبر کو پورا پاکستان بند کرنے کے ردعمل پر پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پرتشدد جماعت بنتی جا رہی ہے۔ سولہ دسمبر کی کال دے کر پاکستانیوں کے زخموں کو تازہ کیا جا رہا ہے۔
زعیم قادری کا کہنا تھا کہ شہریوں اور تاجروں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ایک کروڑ کی آبادی کو دو چار ہزار بلوائیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
زعیم قادری نے عمران خان سے سوال کیا کہ وہ بتائیں ان کے تیل مافیا سے کیا تعلقات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پرتشدد کارروائیاں جاری رہیں تو تحریک انصاف کو کالعدم تنظیموں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔