counter easy hit

مشرف کے ساتھی حکومت کا دایاں بازو بنے ہوئے ہیں: ذوالفقار کھوسہ

Zulfiqar Khosa

Zulfiqar Khosa

کراچی (یس ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ قومی جماعت تھی لیکن اب بٹ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں تاریخی دھاندلی کی گئی جہاں چوٹ لگے گی وہاں سے آواز آئے گی۔ دھرنے اور احتجاج اسی چوٹ کا نتیجہ ہیں۔

پنجاب کے سابق گورنر ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی پارٹی قیادت تک رسائی نہیں ہے۔ لگتا ہے ملک چلانے کیلے شریف برداران کا کنبہ ہی اہل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوٹھوہار اور جنوبی پنجاب حکومت کی نظروں سے اوجھل ہیں تمام اہم وزارتیں لاہور والوں کے پاس ہیں۔

سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ مشرف کے ساتھی حکومت کا دایاں بازو بنے ہوئے ہیں۔