لاگوس (یس ڈیسک) نائیجیریا کے شہر میڈوگوری میں 2خودکش دھماکے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے شہر میڈوگوری کے بازار میں 2 خودکش دھماکے ہوئے ہیں۔
جن کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں خودکش حملہ آور خواتین تھیں۔ خودکش دھماکوں کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔