لندن (یس ڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھ سے متعلق بلاول زرداری کے دھمکی آمیزبیان کی 15روز میں تحقیقات کی جائے،
آصف زرداری، رحمان ملک، وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ سے مطالبہ کرتے ہو ئے آصف زرداری، پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی 15دن میں تحقیقات کروا کر میرے اہم سوال کا تفصیلی جواب دیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مجھے کیوں اور کس لئے اسکا مورد الزام ٹھہرایا، اگر تحقیقات نہ کی گئیں تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گا۔
الطاف حسین نے اپنی قانونی ٹیم کوبھی ہدایت کی ہے کہ اگرجواب نہ دیا گیا تو میرے قانونی ماہرین قانونی چارہ جوئی کریں۔