لاہور (یس ڈیسک) نابینا افراد پر تشدد کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے چئیرمین اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرامن احتجاج کرنیوالے نابینا اور معذور افراد پر تشدد آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔
لاہور پولیس نے نابینا اور معذور افراد پر تشدد کر کے آئین کے آرٹیکل 9،14،15،16، اور سترہ کیخلاف ورزی کی ہے لہذا ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔