counter easy hit

سندھ میں سیاسی کارکنوں اور عوام کی جان محفوظ نہیں ہے: الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain


لندن (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ غازی صلاح الدین کے چھوٹے بھائی ضیاء الدین ایک غیر سیاسی شخصیت تھے اور کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ضیاء الدین کا بہیمانہ قتل انہی عناصر کی کارروائی لگتی ہے جو سندھ میں نفرت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں۔ الطا ف حسین نے کہا کہ قتل، دہشت گردی اور تشدد کے واقعات آئے دن کا معمول بن چکے ہیں۔

حکومت سندھ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے اور روزانہ معصوم و بے گناہ شہری دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غازی صلاح الدین کے بھائی ضیاء الدین کے سفاکانہ قتل کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔