پشاور (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں جو رائے رکھتے ہیں اگر وہ لوگوں کو بتا دیں تو شرمندگی ہوگی۔ چودھری نثار ہی نے دھرنا جاری رکھنے کا بھی کہا تاکہ حکومت پر پریشر بنا رہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بتایا کہ انھوں نے چودھری نثار سے اگست سے پہلے ملاقات کی تھی۔ جس میں چودھری نثار نے کہا تھا کہ لگتا ہے، نواز شریف حکومت کرنے نہیں کاروبار کرنے آئے ہیں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اگست کے بعد چودھری نثار سے اُن کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔