لاہور (یس ڈیسک) تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان آج الیکشن ٹریبونل لاہور کے روبرو بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ انہوں نےاین اے 122 میں انتخابی دھاندلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کےباہر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکن جمع ہو چکے ہیں جو ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔
الیکشن ٹریبونل لاہور کے روبرو این اے 122 میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔ تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان آج اپنا بیان رکارڈ کرائیں گے۔ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف انتخابی دھاندلی کی پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔ گزشتہ سماعت کےدوران عمران خان کے گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے تھے۔
عمران خان کی آمد کے موقع پر الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے باہر سیاسی درجہ حرارت بڑھ چکا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے علاوہ مسلم لیگ ن کے کارکن بھی وہاں پہنچ چکے ہیں اور ان کے درمیان مخالفانہ نعرے بازی جاری ہے، پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں موجود ہے۔