فیصل آباد (یس ڈیسک) عمران خان نے کل فیصل آباد میں شٹ ڈائون کا اعلان کیا ہے اور شہر میں اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گئی، اس حوالے سے تحریک انصاف اور ن لیگ کے حامی تاجر اپنی اپنی پارٹی کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا تھا کہ اہم شاہ راہوں پر دھرنا ہو گا مگر تاجروں سے ملاقات میں عمران خان نے اپنے ہی پارٹی رہ نماکی بات غلط ثابت کر دی۔ تاجروں سے ملاقات کے بعد عمران خان نے کہا کہ کل فیصل آباد میں شٹ ڈاون ہوگا۔ لاہور میں 12 دسمبر کی ہڑتال کے حوالے سے تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو میں عمران خان نے کہا کہ مذاکرات میں سب کچھ طے ہو چکا تھا صرف استعفے کے معاملے پر ڈیڈ لاک تھا
اب بھی مذاکرات وہیں سے شروع کردیئے جائیں، حکمران پہلے بھی مذاکرات سے بھاگے تھے، اب بھی پرانا عذر تلاش کریں گے۔ ایک سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن کمشنر سردار رضا خان اچھی شہرت کے مالک ہیں، لیکن اختیارات اُن کے پاس نہیں بلکہ الیکشن کمشن کے چاروں ممبران کے پاس ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 8 دسمبر کو فیصل آباد میں شٹ ڈاؤن ہو گا، چیمبرآف کامرس، تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ عمران خان کاکہنا تھا کہ نواز شریف ضمیر خریدنے کے ماہر ہیں، موجودہ پارلیمنٹ جعلی ہے اور جعلی پارلیمنٹ میں جو بھی گیا وہ پی ٹی آئی میں نہیں رہے گا۔