اوسلو (یس ڈیسک) ملالہ کےخون میں رنگے اسکول یونیفارم کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی ملالہ یوسف زئی کے خون میں رنگے اسکول یونیفارم کو اوسلو میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
نمائش کا افتتاح اس برس نوبیل امن انعام پانے والے ملالہ یوسف زئی اور کیلاش ستھیارھی کریں گے۔ اوسلو پیس سینٹر کو دیے گئے انٹرویو میں ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ ان کا اسکول یونیفارم ان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ جس دن اُن پرحملہ ہوا۔ اس روزبھی وہ یہ یونیفارم پہنے ہوئے تھیں ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اسکول جانے کے حق کے لیے لڑرہی تھیں۔
اسکول یونیفارم پہن کر انھیں احساس ہوتا ہے کہ وہ ایک طالب علم ہیں۔ یہ ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ اب وہ اسے دنیا بھر کے لوگوں اوربچوں کے سامنے پیش کررہی ہیں۔ یہ ان کا اور دنیا کے ہربچے کا حق ہے کہ وہ اسکول جائے۔