فیصل آباد (یس ڈیسک) فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے رانا ثناء اللہ کو جھوٹا قرار دے دیا۔
کہتے ہیں گولیاں برسانا مسلم لیگ (ن) کا مائنڈ سیٹ ہے۔ فیصل آباد میں سازش کے تحت کارکنوں کو باہر نکالا گیا۔
اعجاز چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف متاثرہ فریق ہے۔ وہی بتائے گی کی تفتیش کون کرے گا۔ تحقیقات کرنا رانا ثناء اللہ کا نہیں بلکہ پولیس کا کام ہے۔ سابق وزیر قانون، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی اور ڈی سی او فیصل آباد کو گرفتار کیا جائے۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے کہا کہ ان کی تحریک کا مقصد خون خرابہ نہیں بلکہ ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔