کراچی (یس ڈیسک) سیالکوٹ میں شہاب پورہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایم کیو ایم سیالکوٹ کے نائب صدر بائو محمد انور جاں بحق ہوگئے، متحدہ کے قائد الطاف حسین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سے قاتلوں گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق باوٴ انور ریسٹورنٹ کے باہر اپنے بھائی اور بیٹے کے ساتھ کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی
فائرنگ کے نتیجے میں وہ بائو انور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ایم کیو ایم کا دعویٰ ہے کہ حملے کے وقت قریب ہی پولیس اہل کار بھی موجود تھے لیکن انھوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
لندن سے جاری بیان الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی کارکنوں کے قتل، جرائم اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات حکومت پنجاب کی کارکردگی پر ایک سوال ہیں؟ الطاف حسین نے محمد انور کے سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔