اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف پر تند و تیز حملے کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف فیصل آباد میں یلغار کرنے آئی تھی وہ ملک میں لاشوں کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ کیا نیا پاکستان دہشت گردی کے ساتھ بنایا جائے گا؟۔
کیا یہ نیا پاکستان ہے کچھ بھی ہو جائے تو الزام حکومت پر لگایا دیا جاتا ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں کو ڈنڈے نہیں واٹر کینن دیئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جمعے کو خود تھانے میں پیش ہو جائیں گے۔