counter easy hit

کوئٹہ میں سیاہ کاری کے شبہ میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (یس ڈیسک) کوئٹہ میں دیور نے سیاہ کاری کے شبے میں فائرنگ کر کے ایک خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق کلی دیبہ میں اختر مھمد نامی شخص نے فائرنگ کر کے کلیم اللہ اور بی بی شاکرہ کو شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں کو سیاہ کاری کے شبے میں لڑکی کے دیور نے فائرنگ کر کے قتل کیا جو موقعہ واردات سے فرار ہو گیا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔