counter easy hit

فیصل آباد میں فائرنگ کرنے والے 2 افراد کی شناخت ہو گئی

Firing

Firing

فیصل آباد (یس ڈیسک) 8 دسمبر کو فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران فائرنگ کرنے والے دو افراد کی شناخت حافظ عمران اور الیاس کے ناموں سے ہوگئی ہے۔ دونوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فوٹیج اور تصویروں کی مدد سے چند شر پسندوں کو حراست میں لیا گیا تھا، جنہوں نے دوران تفتیش پی ٹی آئی کے کارکنوں پر براہ راست فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزموں کے بارے میں انکشاف کیا۔

ایک ملزم حافظ عمران ڈی ٹائپ علاقے کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا، جہاں سے اسے ڈسپلن کے خلاف ورزی پر نکال دیا گیا تھا۔ دوسرے نوجوان الیاس کا تعلق تاندلیانوالا سے بتایا گیا ہے جس کے بھائی کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں ملزمان کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔