واشنگٹن (یس ڈیسک) وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے سعودی وزیر خارجہ نائف نے دورہ امریکا کے دوران وائٹ ہاؤس میں صدر اوباما سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی وعالمی مسائل بالخصوص شام کے بحران، ایران کے جوہری پروگرام، یمن میں جاری کشیدگی اور القاعدہ کے خلاف جنگ جیسے موضوعات تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں نائب صدر جو بائیڈن، امریکا میں متعین سعودی سفیر عادل بن احمد الجبیر سمیت وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔