اسلام آباد (یس ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن تشکیل دے، احتجاج کی کال واپس لے لیں گے، لاہور میں زبردستی دکانیں بند نہیں کرائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہم 122 دن سے دھرنا دیے ہوئے ہیں، میں نے یہ سب اس لیے نہیں کیا کہ مجھے وزیراعظم بننا تھا، دھاندلی سے اقتدار میں آنے والی حکومت کے اقدامات غیرآئینی ہوتے ہیں
تین میں سے 2 حلقوں کی رپورٹ آنے والی ہیں، مجھے افسوس ہے کہ رپورٹیں آنے میں ڈیڑھ سال لگا، لقوں میں ووٹوں کی گنتی سے میں وزیراعظم نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دھاندلی چھپا رہی ہے، ہم دوبارہ انتخابات کیلئے یہ سب کچھ نہیں کر رہے، ضمنی انتخاب کا جو بھی حلقہ کھولیں دھاندلی نظر آئے گی، لاہور کے شہریوں سے معذرت کرتا ہوں
یہ سب کچھ ہم اپنے لیے نہیں کر رہے ہیں، جہانگیر ترین اور اسد عمر حکومت سے مذاکرات کر رہے ہیں، حکومت سے مذاکرات کیلئے ایم او یو تیار کیا ہے، کل لاہور بند ہو گا، لاہور میں سٹرکیں بند کریں گے، پیر نہیں تو منگل کو مذاکرات کریں، اگر مسلم لیگ(ن)نے گلوؤں کو چھوڑا تو مقابلہ کریں گے، ایم او یو میں ہم ان چیزوں پر دستخط کرائیں گے جو یہ پہلے مان چکے تھے۔