پشاور (یس ڈیسک) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یہ اہم خبر سامنے آئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پشاور کے سکول پر حملہ کرنے والا چھٹا دہشتگرد بھی مارا جا چکا ہے۔
اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پشاور میں آرمی سکول کے بلاکس کو کلیئر کرانے کیلئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ دہشتگردوں کا تعلق عمر خالد خراسانی گروپ سے بتایا جاتا ہے۔