پشاور (یس ڈیسک) ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والے ملا فضل اللہ کے گروپ نے پشاور کے اسکول پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن بند کیا جائے۔ کالعدم تحریک طالبان کا کہنا ہے کہ حملہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا جواب ہے۔