کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں ڈیفنس کے علاقے فیز 8 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 8 میں خیابان خالد پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا
جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت ثناء اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق ہو نے والا شخص سابق ریلوے ملازم اور نجی کمپنی میں سیکورٹی گارڈ تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخشانہ لگتا ہے پولیس مزید تحقیقات کرہی ہے۔