اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں مختلف منصوبوں اور چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی، وزیر پانی و بجلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعظم نے توانائی کے شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے جاری منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے آئندہ موسم گرما تک بجلی کی فراہمی کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔