اسلام آباد (یس ڈیسک) لیگل ٹیم کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے آئینی ترامیم پر بحث کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم میں شامل تحریک انصاف کے رکن حامد خان نے فوجی عدالتوں کے قیام پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی عدالتیں بنانے کے بجائے موجودہ عدالتی نظام بہتر کیا جائے۔
حامد خان کے مطابق فوجی عدالتوں سے اختلاف ان کی ذاتی رائے ہے۔ پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ پیپلز پارٹی کے رکن اعتزاز احسن نے کہا کہ آئین میں کم سے کم ترامیم ہونی چاہئیں۔ ایم کیو ایم کے فروغ نسیم نے قومی قیادت کے فیصلوں کے مطابق ترامیم کی حمایت کی۔ لیگل ٹیم کا اجلاس اب منگل کے روز ہو گا۔