counter easy hit

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات بے نتیجہ

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (یس ڈیسک) جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر حکومت اور تحریک انصاف کی ایک اور بیٹھک ناکام، تین نکات پر ڈیڈلاک برقرار، دھاندلی کی تحقیقات کے لئے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم ہو گیا، 3 نکات پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ یہ آخری نشست تھی، حکومت شاید دھاندلی کی تحقیقات سے کترا رہی ہے۔

اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ جو الزام پوری قوم سنتی رہی ہے اسی کو دھاندلی کی تعریف بنادیا جائے تو مسئلہ ابھی حل ہوجائے گا۔ حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیمیں ایک بار پھر ملیں لیکن ملاقات پھر بے نتیجہ رہی، عدالتی کمیشن کی تشکیل اور تحقیقات کیسے ہوگی، حتمی فیصلے کی امید کے ساتھ بات چیت شروع کی گئی۔ لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کے بعد دونوں وفود میڈیا کے سامنے بھی الگ الگ آئے۔

حکومت کے بعد تحریک انصاف کی ٹیم میڈیا کے سامنے آئی تو شاہ محمود قریشی مایوس دکھائی دیئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتی رہنماؤں نے مزید وقت مانگنے کی کوشش کی، محسوس ہوتا ہے کہ حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لئے تیار نہیں،عمران خان سے کہیں گے کہ معاملے پر کور کمیٹی کا اجلاس بلائیں۔